گلوکارہ میشاشفیع یوگا ٹیچر بن گئیں

11:13 PM, 14 Jun, 2021

لاہور ،معروف پاکستانی گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع یوگا ٹیچر بن گئیں۔گلوکارہ نے میڈل کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔ 

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں میشا شفیع نے بتایا کہ آج ان کا گریجویشن ڈے تھا اور انہوں نے 200 گھنٹوں پر مشتمل یوگا ٹیچرکا کورس مکمل کرلیا ہے اور اب وہ یوگا الائنس کی سرٹیفائیڈ ٹیچر بن گئی ہیں۔

میشا شفیع کا کہنا تھا کہ یہ ان کا بہت پرانا خواب تھا، یوگا کی ٹریننگ ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھی خاص طور پر وبا کے دور میں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوگا کلاسز نے مجھے جسمانی اور جذباتی حوالے سے تندرست رہنےاور یوگیوں کی حیرت انگیز برادری سے جوڑے رکھنے میں میری مدد کی۔

مزیدخبریں