وزیراعظم کی زخمی ہونے کے باوجود ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک اہلکار کوشاباش

09:34 PM, 14 Jun, 2021

اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان نے زخمی ہونے کے باوجود ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے پر ٹریفک پولیس اہلکار قیصر شکیل کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق  وزیراعظم عمران خان  نے پولیس اہلکار قیصرشکیل کو وزیراعظم ہاوس بلا کرشاباش دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ جیسے فرض شناس لوگوں کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ دوسرے لوگوں کے لئے اعلیٰ ترین مثال ہیں ۔ 

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے مذکورہ اہلکار کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ قیصر شکیل 9 جون کو دوران ڈیوٹی زخمی ہوئے اور 2 دن آرام کے بعد 11 جون کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ گئے تھے۔

مزیدخبریں