پنجاب کا بجٹ نمبرز کا گورکھ دھندہ، 20 ہزار روپے میں مہینے کا بجٹ بنا کر دکھا دیں: حمزہ شہباز شریف

09:21 PM, 14 Jun, 2021

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ نمبرز کا گورکھ دھندہ ہے، کم از کم تنخواہ 20 ہزار رکھی گئی ہے، مجھے 20 ہزار میں ایک مہینے کا بجٹ بناکر دکھادیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اس کمر توڑ مہنگائی کے دور میں ہر چیز کی قیمت (ن) لیگ کے دور سے ڈبل ہے، ٹیکس فری بجٹ کے اعلان کا دعویٰ کرنے والے اس کیساتھ ہی پٹرولیم لیوی میں اضافے کا اعلان بھی کرتے ہیں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے کی نفی کرتی ہیں، آج دوبارہ گھنٹوں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، پنجاب حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کم از کم تنخواہ 20 ہزار کی گئی ہے، 20 ہزار روپے میں ایک مہینے کا بجٹ بنا کر دکھا دیں۔ 

مزیدخبریں