حکومت کا ٹی وی ڈراموں کے لئے مشترکہ ایوارڈدینے کا فیصلہ

09:01 PM, 14 Jun, 2021

حکومت کا ٹی وی ڈراموں کے لئے مشترکہ ایوارڈدینے کا فیصلہ

اسلام آباد،وفاقی حکومت اور آرٹس کونسل کراچی نے ٹی وی ڈراموں کے لئے مشترکہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایوارڈ تقریب کا انعقاد دسمبر میں کیا جائے گا ۔ 

 آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ کا کہنا ہےکہ بہترین ڈرامہ اور بہترین فلم کا ایوارڈ  وفاق دےگا،تمام ٹی وی چینلز کے ڈراموں کے اب مشترکہ ایوارڈ ہوں گے، اسے نیشنل ایوارڈ کی حیثیت حاصل ہوگی۔

صدر آرٹسل کونسل کا کہنا ہےکہ  تمام چینلز سے ان کے بہترین ڈراموں کے نام حاصل کیے جائیں گے،متوقع طور پر دسمبر میں ان ایوارڈز کا انعقاد کیا جائےگا۔

مزیدخبریں