افغانستان میں امن کیلئے اسلام آباد میں بڑوں کی بیٹھک 

Shah Mehmood Qureshi, Afghan Peace Process, Pakistan,

اسلام آباد :پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں امن کے حوالے سے منعقد کی گئی کانفرنس میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ،افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے ،پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغان امن عمل میں مصالحانہ کرداراداکر رہا ہےاور چاہتا ہے کہ تمام فریقین اس موقع سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں پاکستان،افغانستان کانفرنس کےشرکاکےاعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر، کینیڈین ہائی کمشنروینڈی گلمورنے بھی شرکت کی ،اس کے علاو ہ اس اہم ترین کانفرنس میں یورپی یونین کی سفیراینڈرولاکامینارا، اسلام آباد میں تعینات مختلف ممالک کےسفرانے بھی شرکت کی اور افغان امن کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی گئی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغان امن عمل میں مصالحانہ کرداراداکر رہا ہے،پاکستان افغان امن عمل سمیت خطےمیں قیام امن کیلئےکاوشیں جاری رکھنےکیلئےپرعزم ہے،انہوں نے کہا افغانستان سےغیر ملکی افواج کےمرحلہ وار، بتدریج انخلاکےحامی ہیں،یہ افغان قیادت کیلئےجامع مذاکرات کےذریعےافغان مسئلےکےسیاسی حل کانادرموقع ہے،تمام فریقین کواس موقع سےاستفادہ حاصل کرنےکیلئےمشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔