کوئٹہ :دہشگردوں کا کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ سے چار جوان شہید ہو گئے ،دہشتگردوں نے مارگٹ مائنز کی حفاظت پر مامور ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنا یا ،دہشگردوں نے حملے کیلئے دیسی ساختہ باردوی سرنگ استعمال کیں ،آئی ایس پی آ رکے کےمطابق شہید ہونے والے چاروں بہادر ایف سی اہلکاروں میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر بھی شامل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مارگٹ مائنز کی حفاظت پر مامور ایف سی اہلکاروں کو دہشگردوں نے نشانہ بنا کر 4 جوانوں کو شہید کر دیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے چاروں بہادر ایف سی اہلکاروں میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر بھی شامل ہے ،شہدا میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمد انور اور سپاہی اویس خان شامل ہیں، آئی ایس پی آرایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کا آپریشن شروع کردیا ہے۔
آئی ایس پی آ رکے مطابق دہشتگردوں نے کوہٹہ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ،دہشت گردوں نے مارگٹ مائنز کی حفاظت پر مامور ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔