اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت نے کہاتھا کہ ٹیکس فری بجٹ دے رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا ۔
لاہور میں بجٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے عام آدمی کی تنخواہ بیس ہزار روپے مقرر کی ہے
اس مہنگائی میں حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف دس فی صد اضافہ کیا ہے جو اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے ۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔حکومت کو غریب آدمی کا کوئی احساس ہی نہیں ہے ۔ اس بجٹ کے بعد تو مہنگائی اور بھی بڑھ جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال میں بجلی 28 روپے مہنگی کی گئی ہے ۔ ہم بارہ ہزار میگاواٹ اضافی بجلی چھوڑ کر گئے تھے لیکن آج کئی کئی گھنٹے بجلی نہیں مل رہی ۔ صرف لاہور میں گھنٹوں بجلی نہیں مل رہی ۔ حکومت بتائے کہ لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے ۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ آج پنجاب کا مزدور بیروزگا ر ہے حکومت بتائے کہ اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے ۔