اسلام آباد ، تیزی سے گلیشئرپگھلنے کےعمل نے پاکستان میں سیلاب سےمتعلق خطرے کی گھنٹی بجادی، گلیشئرپگھلنے سے ہنزہ اوراپرہنزہ کے کئی علاقوں میں سیلاب اورطغیانی کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتےہی گلیشئرپگھلنےمیں غیرمعمولی تیزی آگئی ، تیزی سےگلیشئرپگھلنےکےعمل نےسیلاب سےمتعلق خطرے کی گھنٹی بجادی ، ہنزہ اوراپرہنزہ کے کئی علاقوں میں گلیشئرپگھلنے سے سیلاب اورطغیانی کا خدشہ ہے۔
گلیشئر پگھلنے کی ممکنہ تباہ کاری سے بچنے کی پیشگی تیاریاں شروع کردی گئیں ، وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ہنگامی دورے پر ہنزہ پہنچ گئے۔
ملک امین اسلم نے ہنزہ اور اپر ہنزہ میں گلیشئر کا جائزہ لیتے ہوئے ہوپراور نگرمیں بھی ماہرین کی ٹیموں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کردی ، علاقے میں ممکنہ طور پر خطرے والے مقامات کی نشاندہی بھی کردی گئی ، گلیشئر پگھلنے سے انڈس ریور میں پانی کا بہاؤبڑھنےیاسیلاب کازیادہ خطرہ ہے۔
ملک امین اسلم کی ہدایت پر موسم کی پیشگی اطلاع کا نظام بھی متحرک کردیا گیا ہے ، اس موقع پر ملک امین اسلم نےوزیر اعلیٰ جی بی سےملاقات میں گلیشئر کا معاملہ اٹھادیا اور زیادہ گلیشئر پگھلنے کے نتیجے میں کئی علاقوں کو طغیانی سے بچانے پر بھی مشاورت کی۔
وزیر اعلیٰ جی بی نے گلیشئرسےبچاؤکے لئے فنڈز مختص کرنےکی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ایم ایل ایزکےفنڈز کا 5فیصددرخت لگانے اور گلیشئر تباہی سے بچانے پر خرچ ہوگا۔
معاون خصوصی امین اسلم کا کہنا تھا کہ اپرہنزہ کےعلاقوں میں زیادہ نقصان کااندیشہ ہے، آبادیوں کو محفوظ بنانے،صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔