اسلام آباد :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کی خبریں سامنے آگئیں ،16جون سے پٹرول 4 روپے 20 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے ،اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ۔
بجٹ میں عوام کو اچھی خبریں ملنے کے بعد ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کی خبروں نے عوام کو افسردہ کر دیا،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے کے بعد ہی ہو گی ۔
واضح رہے اوگرا کی طرف سے بھیجی گئی سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 20پیسے فی لٹر ،ہائی سپیڈ ڈیز ل کی قیمت میں 3 روپے 50پیسے فی لٹر مہنگاکرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے ،وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کل کرے گی۔