اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائب کپتان کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں واپسی

03:32 PM, 14 Jun, 2021

لاہور (ارسلان جاوید) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ان فارم نائب کپتان حسن علی کی پی ایس ایل کے بقیہ میچزز میں واپسی ہوگئی ہے۔ حسن علی ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ سے الگ ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق حسن علی نے فیملی سے مشاورت کی ہے اور ابوظہبی میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیو نیوز کے ذرائع کے مطابق  حسن علی اب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بقیہ میچزز میں دستیاب ہونگے یاد رہے کے حسن علی فیملی وجوہات کی باعث لیگ سے الگ ہوگئے تھے تاہم وہ ابھی بائیو ببل کا حصہ ہی تھےحسن علی ذاتی وجوہات کی بناء پر لیگ سے الگ ہوئے تاہم فیملی سے مشاورت کے بعد واپس اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا۔

دوسری طرف  فہیم اشرف پہلے ہی انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں چند میچوں میں شرکت ابھی بھی مشکوک ہے۔ ادھر ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل بھی کوئٹہ کو خیر باد کہہ کر وطن لوٹ گئے ہیں ۔ 

مینجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان کے مطابق رسل دو میچوں کے لیے دستیاب تھے تاہم پہلے میچ میں بال لگنے کے باعث باہر ہوگئے جبکہ دوسرے میچ میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے ان کی انجری تو اب بہتر لیکن ان کا معاہدہ ختم ہوگیا تھا جبکہ فاف ڈوپلیسی بھی حسنین کے ساتھ ٹکرانے کے باعث زخمی ہوئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جو بعد میں رپورٹ کلیئر آنے پر ڈسچارج کردئیے گئے تاہم میچ میں شرکت کا فیصلہ ابھی نہیں کیا جاسکا۔ 

ادھر زلمی کو بھی ایک بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی سیریز کی وجہ سے اپنے قومی ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کو واپس روانہ ہونا پڑا ہے۔ جنوبی افریقی ڈیوڈ ملر آج واپس لوٹ جائیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے فیڈل ایڈورڈاور فیبن ایلن بھی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے واپس روانہ ہوجائیں گے جس کے بعد پشاور زلمی کے پاس صرف دو غیرملکی شرفین ریڈرفورڈ اور رومن پاؤل ہی ٹیم میں موجود ہیں تاہم واپس جانے والے کھلاڑیوں کے متبادلز کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ تاحال نہیں ہوسکے۔

مزیدخبریں