ویکسین نہ لگانے والوں کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنے گا

03:14 PM, 14 Jun, 2021

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈرائیونگ لائسنس کو کورونا ویکسی نیشن سے مشروط کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہفتے میں 2 دن بندش کے بجائے این سی او سی کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا اور اب اتوار کو کاروبار بند ہوگا جب کہ باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ایکسپو سینٹر پر بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جاری کسی کام میں کرپشن یا نااہلی برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کورونا ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا  جائے۔

مزیدخبریں