پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز ایسوسی ایشن پاکستان کا فلسطینی طلبہ کیلئے سکالرشپس کا اعلان  

Private Sector Universities Association of Pakistan announces scholarships for Palestinian students
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز ایسوسی ایشن پاکستان نے فلسطینی طلبہ کیلئے سکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان کی جانب سے او آئی سی کے ادارے کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کے نام مراسلہ لکھا گیا ہے۔

چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین مسلم امہ کا اہم ستون ہے، فلسطینی طلبہ کیلئے نجی جامعات میں 285 سکالرشپس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراسلے میں پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا کہ فلسطینی ریسرچرز اور فیکلٹی کے لئے بھی ہر قسم کی سپورٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ فلسطین ہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں۔ ہائر ایجوکیشن میں شراکت داری کے لئے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ کامسٹیک سے سکالرشپس کے لئے منتخب ہونے والے طلبہ کے ویزے اور دیگر معاملات پر سپورٹ کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔