پی ڈی ایم کی کھٹارا بس زوال کی کچی سڑک پر اتر گئی: فواد چودھری

پی ڈی ایم کی کھٹارا بس زوال کی کچی سڑک پر اتر گئی: فواد چودھری
کیپشن: پی ڈی ایم کی کھٹارا بس زوال کی کچی سڑک پر اتر گئی: فواد چودھری
سورس: file

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس بجٹ کے خلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں کیونکہ عمران خان کی سیاسی و معاشی حکمت عملی نے انہیں کلین بولڈ کر دیا ہے۔

   فواد چودھری نے اپنے  ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن رہنما حکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ ان کی اپنی جماعت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے ریکارڈ منافع کمایا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی کھٹارا بس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی ہے جس کے آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کر کے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا ہے۔