گورنر پنجاب کا یونیورسٹیز میں ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کانوٹیفکیشن جاری

12:13 PM, 14 Jun, 2020

لاہور:گورنر پنجاب و یونیورسٹیز چانسلر چودھری محمد سرور نے یونیورسٹیز میں ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی ،پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبا کو ترجمہ کیساتھ قرآن پڑھائیں گے .

قرآن مجید کانصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ قرآن مجید ہمارے لئے اصل رہنمائی کاذریعہ ہے ،قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر ہی دنیااور آخرت سنواری جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں