طبیعت  بہتر ہے ،عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، شیخ رشید

11:41 AM, 14 Jun, 2020

  راولپنڈی:عالمی وبا کورونا کا شکار  وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد   نے    کہا کہ    طبیعت  بہتر ہے،عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔

انہوں نے  طبیعت کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ  الحمدللہ  اب بہتر محسوس کر رہا ہوں، میری جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کرنے والوں کا بہت شکر گزارہوں، میرا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے کورونا کو سنجید ہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 2600 سے زائد انتقال کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ  شیخ رشید احمد کی طبیعت ہفتے کی شام سے خراب تھی، گذشتہ رات طبیعت زیادہ ناساز ہونے پر انہیں ایم ایچ راولپنڈی میں داخل کر لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں