پاک بھارت ٹاکرا ، وسیم اکرم نے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا

11:23 PM, 14 Jun, 2019

لندن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ورلڈ کپ کے پاک بھارت ٹاکرے میں روایتی حریف بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ قریب آنے پر دونوں ممالک کی عوام اس وقت کرکٹ بخار میں مبتلا ہے اور دوسری طرف کرکٹ ماہرین اپنی اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں ، سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف میچ میں فیورٹ قرار دے دیا ہے ۔

اس سوال پر کہ پاکستانی ٹیم ہر مرتبہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم سے ہارتی ہے پر وسیم اکرم نے کوئی جواب نہیں دیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کو نصیحت کی وہ سابقہ ریکارڈز کو بھلا کر صرف میچ پر فوکس کریں اور اچھا کھیل پیش کر کے حریف کو شکست دیں ۔

مزیدخبریں