شریف فیملی کا مبینہ فرنٹ مین مشاق چینی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

11:13 PM, 14 Jun, 2019

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادوں سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کا مبینہ فرنٹ مین مشاق چینی وعدہ معاف گواہ بننے کےلئے تیار ہو گیا ہے۔


نیب ذرائع کے مطابق ، مشتاق چینی ، حمزہ اور سلمان شہباز کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کےلئے تیار ہو ا ہے جس کے بعد نیب ٹیم اس کولے کر اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے ۔

نیب نے شریف فیملی کے فرنٹ مین مشاق چینی کو چیئرمین نیب کے رو برو پیش کرنے کےلئے احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کر لیا ۔ احتساب عدالت کے جج وسیم اختر نے مشتاق چینی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا ۔

 

مزیدخبریں