پاک بھارت ٹاکرا ، ثانیہ مرزا سمیت دیگر پاکستانی کرکٹرز کی فیملیز لندن پہنچ گئیں

10:49 PM, 14 Jun, 2019

مانچسٹر : پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ ٹاکرے میں اپنے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کے لیے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا مانچسٹر پہنچ گئی ہیں جہاں وہ میگا ایونٹ کے دوران پاک بھارت میچ دیکھیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے بڑے میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان معرکہ آرائی کے دوران اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کے لیے ثانیہ مراز مانچسٹر پہنچ گئی ہیں ، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بروز اتوار کھیلا جائے گا ۔

پی سی بی اجازت لینے کے بعد دیگر پاکستانی کرکٹرز کی فیملیز بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے لندن پہنچ رہی ہیں ، قومی آل رائونڈر محمد حفیظ کی اہلیہ بھی لندن میں ہی ہیں اور دونوں کو کیفے میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے ۔

مزیدخبریں