بلاول بھٹو نے فریال تالپور کی گرفتاری کو سیاسی انتقام کی مثال قرار دےدیا

10:19 PM, 14 Jun, 2019

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے فریال تالپور کی گرفتاری کو سیاسی انتقام کی مثال قرار دےدیا ۔


تفصیلات کے مطابق ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خواتین پر کیس  بناتے ہیں وہ بزدل ہیں ، انہوں نے عوام کو مخاطب کر کہ کہا کہ مشرف اور عمران دور میں کیا فرق ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مشرف ، ضیاالحق اور ایوب خان کا مقابلہ کیا، یہ کٹھ پتلی حکومت پیپلز پارٹی کے سامنے کیا چیز ہے ، یہ بزدلوں کی حکومت ہے ۔


بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے ، سیاسی گرفتاریوں سے حکومت اپنی ناکامی کو چھپانا چاہتے ہیں ، گرفتاریوں کا مقصد معاشی دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے، عوام کامعاشی قتل اور سیاست دانوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو گرفتار رکھنے کا مقصد معاشی دہشت گردی سے توجہ ہٹا نا تھا ، نیب حکومت کا آلہ کار بنا ہوا ہے ، نیب کو پرویز مشرف نے سیاسی انتقام کےلئے بنایا تھا ۔ ملک پر  چادر اور چار دیواری کا خیال نہ رکھنے والے بزدل حکمران مسلط ہیں ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا  کہ ہم نواز شریف کی حکومت گرا سکتے تھے لیکن ہم  نے ایسا نہیں کیا ، پیپلز پارٹی اب بھی جمہوری عمل کو رکنے نہیں دے گی ۔

مزیدخبریں