وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی کارپوریشن اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا

09:23 PM, 14 Jun, 2019

بشکک : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن مقامی کرنسی میں تجارت کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے  ,  شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے آرگنائزیشن کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کو عملی جامع پہنائیں۔عمران خان نے اجلاس کے دوران اپنا آٹھ نکاتی ایجنڈا پیش کیا کہ کس طرح تنظیم کے رکن ممالک درپیش چیلنجز کو آسانی سے شکست دے سکتے ہیں.پہلے نقطے میں انھوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ پاکستان سمیت تمام ممالک مقامی کرنسی میں تجارت کو یقینی بنائیں تاکہ مقامی سطح پر زرمبادلہ کو بڑھانے اور مقامی لوگوں کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

عمران خان نے کہا کہ شنگھائی کارپوریشن کے رکن ممالک کو باہمی تعاون کے فروغ کو یقینی بنانا ہوگا ، رکن ممالک کے درمیان ثقافتی اور سیاحتی کوریڈور بنانے کی بھی تجویز پیش کی ۔عمران خان نے افغانستان کے پر امن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ سمیت دنیا کو اندازہ ہوگیا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں بلکہ اس کو مذاکرات سے ہی پرامن بنایا جا سکتا ہے ۔عمران خان نے تجویز پیش کی کہ رکن ممالک صحت ، کھانے کے تحفظ ، انسانی معیار کو بلند بنانے کے حوالے سے تعاون کو یقینی بنا کر خطے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

عمران خان نے خطے میں خواتین کے کردار کو مزید فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خواتین کیلئے زندگی کے ہر شعبے میں مواقع پیدا کرنے ہوں گے ، اس کے علاوہ کرپشن اور وائٹ کالر جرائم روکنے کے لیے مشترکہ فریم ورک بنانے پر زور دیا ، عمران خان نے شنگھائی کارپوریشن پر زور دیا کہ وہ اپنا ترقیاتی بینک قائم کرے تاکہ رکن ممالک کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے ۔

مزیدخبریں