کیا جدہ میں نائٹ کلب کھل گیا ؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل، تفتیش شروع

کیا جدہ میں نائٹ کلب کھل گیا ؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل، تفتیش شروع
کیپشن: image by facebook

جدہ : سعودی عرب میں اصلاحاتی منصوبے کے تحت بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں ، خواتین کے ہر میدان میں سامنے کے بعد ، پہلی مرتبہ جدہ میں نائٹ کلب کھل گیا جس کیخلاف حکومت نے تفتیش شروع کر دی ہے ،  2015 میں شاہ سلمان کے بادشاہ بننے کے بعد  سعودی عرب میں کئی جدید اقدامات سامنے آئے ہیں ، خواتین کو پہلی مرتبہ ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھایا گیا ہے ، 35 برس بعد سینما گھر کھل گئے ، فیشن ویک کا اہتمام بھی ہونے لگا ، اب ساحلی شہر جدہ میں ایک نائٹ کلب بھی کھلنے کی اطلاعات ہیں جس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک مشکوک ویڈیو سامنے آئی ہے لیکن اس سے یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیو جدہ کے کسی نائٹ کلب کی ہے ۔

لوگوں کی اکثریت نے نائٹ کلب کے کھلنے  کی ویڈیو سامنے آنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس کیخلاف حکومتی سطح پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، نائٹ کلب میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیکیورٹی ادارے حرکت میں آئے ہیں ۔