اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب دھمکیوں اور گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا , شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب دھمکیوں اور گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔انھوں نے کہا کہ کیا ریاست مدینہ کے حکمران دھمکیاں دیتے ہیں ؟ کیا ریاست مدینہ کے حکمران تہمتیں لگاتے ہیں ، دس ہزار ارب روپے کے قرضوں سے تمام ترقیاتی کام ہوئے ، ن لیگ نے لواری ٹنل ، موٹرویز اور بجلی کے کارخانے لگائے ۔
انھوں نے کہا کہ جو منصوبے ہمارے دور حکومت میں شروع ہوئے ان پر کام اب بھی جاری ہے ، نیب کی گرفتاری کو اعزاز سمجھتا ہوں ، وزیراعظم عمران خان نے دھمکی دی احتساب کروں گا اور کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبے پر پانچ سو ارب روپے خرچ ہوئے ، وزیراعظم کا رات بارہ بجے تقریر کرنے کا کوئی مقصد نہیں ہے ، دن کی روشنی میں تقریر کرنی چاہئے تھی۔