تہران : ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ، ایران نے امریکہ کی جانب سے اومان کے سمندر میں دو ٹینکرز دھماکوں کے الزام کو بے بنیاد قرار دیے دیا , ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، امریکہ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے عمان کے سمندر میں دو آئل ٹینکرز کو دھماکوں سے نشانہ بنایا ہے ۔ایرانی سفارتکار جواد ظریف نے امریکہ کی جانب سے الزامات کے بعد سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ان الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ بغیر شواہد کے وقت ضائع کیے بغیر ایران پر الزامات کے لیے کود پڑتا ہے ، ان الزامات کی کوئی حقیقت نہیں ہے ، ایران کسی قسم کی دہشتگردی کارروائی میں ملوث نہیں ہے ۔