اسلام آباد: نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیب نے فریال تالپور کو میگا منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے جن کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نیب نے ان کے معائنے کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ رات چیئرمین نیب نے فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر کے نیب ٹیم حوالے کیے تھے اور آج ٹیم نے ان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔