جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ختم

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ختم
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ختم ، اجلاس سوا گھنٹہ تک جاری رہا۔


تفصیلات کے مطابق ، چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدرات سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کے قابل سماعت ہونے کا جائز ہ لیا گیا، حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل انور منصور جوڈیشل کونسل میں پیش ہوئے۔صدارتی ریفرنس کی سماعت پانچ رکنی پنیچ نے بند کمرے میں کی۔ 

جسٹس گلزار احمد ، جسٹس عظمت سعید نے بھی جوڈیشل اجلاس میں شرکت کی، پشاور سے جسٹس وقار احمد اور سند ھ سے جسٹس احمد علی شیخ کونسل کا حصہ بنے ۔


اجلاس کے احتتام پر اٹارنی جنرل آف پاکستان نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا ۔