اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجٹ پر بحث شروع کی تو حکومتی اراکین نے احتجاج شروع کر دیا جس کے بعد اجلاس پیر تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بجٹ پر بحث شروع کرنے کا موقع دیا گیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں بات کروں گا لیکن شرط یہ ہے آپ میرے بعد ایم ایم اے کے اراکان کو موقع دیں گے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا آپ بات نہیں کرنا چاہ رہے تو مائیک کسی اور کو دے دوں۔
بجٹ پر بحث شروع ہونے سے قبل شہباز شریف حکومتی اراکین کی مداخلت پر کبھی بیٹھتے اور پھر تقریر کرتے تاہم ان کے اظہار خیال کے دوران حکومت اراکین شدید نعرے بازی کرتے رہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی دھاندلی زدہ حکومت کا بجٹ پیش کیا گیا۔ پہلے یہ دو منی بجٹ لے کر آئے اور یہ تاریخ کی سب سے زیادہ دھاندلی زدہ حکومت ہے۔