کراچی: جمعہ کے روز بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ابتداء میں ڈالر ایک روپے 10 پیسے مہنگا ہو کر 154 روپے کا ہو گیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر 2.25 روپے مہنگا ہو کر 155.15 روپے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں 2.50 روپے اضافہ ہوا جس سے ڈالر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے کا ہو گیا۔
جون کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہوا۔