ڈائیوو بسو ں کی خستہ حالت نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا

01:52 PM, 14 Jun, 2018

لاہور:ڈائیوو بسو ں کی خستہ حالت نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے ڈیرہ غازیخان جانیوالی بسوں کی حالت انتہائی خستہ ہونے کے باعث مسافر شدید کوفت کا شکار ہوگئے جبکہ ڈیر ہ غازیخان جانیوالے مسافروں کے ساتھ انتظامیہ نے سوتیلوں جیسا سلوک کرنا شروع کردیا۔

عید کے لئے قبل از وقت ٹکٹ بک کرانے والے مسافروں کو بھی اس مشکل صورتحال سے گزرنا پڑ رہا ہے جبکہ بسوں کی حالت دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسا یہ کوئی انٹرنیشنل سطح کی کمپنی نہیں بلکہ کوئی لوکل سطح پر چلنے والی کھٹارا بسیں ہیں۔

ڈائیوو انتظامیہ سے جب مسافروں نے اس بارے احتجاج اور شکایت کی تو انہوں نے مسافروں کے ساتھ ناروا سلوک کرکے اپنی ہٹ دھرمی ثابت کردی۔دور دراز جانے والے مسافروں نے اس سلوک پر شدید احتجاج بھی کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بسوں کی حالت بہتر بنائی جائے اور سٹاف کے رویے کو درست کیا جائے۔

مزیدخبریں