لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجوزہ ٹی ٹین لیگ ایک سال کیلئے ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجوزہ ٹی ٹین لیگ ایک سال کیلئے ملتوی کردی ہے جبکہ پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب پاکستان کے بجائے دبئی میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پی سی بی نے رواں سال کے اخر میں ٹی ٹین لیگ کروانے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے مجوزہ ٹی ٹین لیگ کا انعقادایک سال کیلئے ملتوی کیا ہے۔
بورڈ نے یہ فیصلہ قومی کرکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث کیا ہے جس کے باعث لیگ رواں سال ممکن نہیں ہے جبکہ یو اے ای میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں کھلاڑیوں کی شرکت کا فیصلہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی ارتھر کریں گے۔ پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب پاکستان کی بجائے دئبی میں ہی ہوگی۔چوتھے ایڈیشن کے آٹھ سے زاہد میچز پاکستان میں کروانے کے لیے حکمت علمی تیار کی جا رہی ہے۔
صرف پاکستان آنے کو تیار غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ہی معاہدہ طے کرنے پر اتفاق ہوا ہے جو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آکر نہیں کھیل سکتے ان کا نام ڈرافٹنگ میں شامل نہیں ہوگا۔