سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد شروع،موبائل فون کارڈ پر100 پر 100 کا بیلنس ملے گا

01:19 PM, 14 Jun, 2018

لاہور: موبائل فون صارفین کیلئے چھوٹی عید پر بڑی عیدی آگئی اور اب سو روپے کے موبائل فون کارڈ لوڈ کرنے پر ملے گا پورے سو روپے کا بیلنس۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے اوریہ آفرپندرہ روز تک برقرار رہے گی،جس کے بعد سپریم کورٹ میں کیس کی دوبارہ سماعت ہوگی اورٹیکس کی شرح کا تعین کیا جائے گا۔

عدالتی حکم پر موبائل کمپنیوں نے ٹیکس معطل کردیا،100روپے کے کارڈ پر 100روپے کا لوڈ ملے گا جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے اورایف بی آر کے مطابق یہ آفر 15روز تک برقرار رہے گی اور ٹیکسز کا نیا میکنزم بنایا جائےگا جبکہ شہریوں نے اقدام کو خوب سراہا ہے ۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس پر دو روز قبل ایف بی آر کی طرف سے عائد کردہ تمام ٹیکسوں کی کٹوتی ختم کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

مزیدخبریں