نئی دہلی:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے، جس میں وہ الٹے قدم چلتے ہوئے اور ورزش کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ اس عمر میں بھی ان کی جسمانی صحت اور چستی کا راز کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :- فوج پولنگ سٹیشنز کے اندر تعینات ہوگی،الیکشن کمیشن نے ن لیگ کا مطالبہ مسترد کردیا
اس ویڈیو میں سڑسٹھ سالہ نریندر مودی اپنے ہم وطنوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ان کے نقش و قدم پر چلیں۔ مودی کہتے ہیں، یوگا کے علاوہ میں کائنات کے پانچ عناصر ترکیبی (Panchtatvas) یعنی پرتھوی (Earth)، جل (Water)، اگنی (Fire)، وایو (Air) اور آکاش (Sky) کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتا ہوں۔ یہ آپ کو تازہ دم کر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ میں سانس کی مختلف ورزشیں بھی کرتا ہوں۔بھارتی وزیر اعظم کی یہ ویڈیو بدھ تیرہ جون کو جاری کی گئی اور کچھ ہی گھنٹوں میں اسے دو لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :- فیفا ورلڈ کپ کا آج آغاز،افتتاحی تقریب میں سارنگ بلوچ پاکستانی پرچم لہرائیں گے
مودی کے حامی ان کی جسمانی قوت اور کم سونے کے باوجود بہترین انداز سے کام کرنے جیسی صلاحیتوں سے کافی متاثر ہیں۔ اپنی اس تازہ ویڈیو میں مودی دارالحکومت نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ کے باغیچے میں الٹے چل کر، ورزش کر کے اور مختلف جسمانی حرکات کی مدد سے لوگوں کو قدرت سے متاثرہ ورزش کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو در اصل نامور بھارتی شہریوں کی ایسی ہی ویڈیوز کا ایک حصہ ہے۔ ایک مختلف ویڈیو میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی موٹاپے اور ناقص صحت کے حوالے سے بات کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :- مشرف کی واپسی بارے چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے اپ ڈیٹ مانگ لی
اس ویڈیو کے ایک حصے میں مودی کالے رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے دکھائی دیتے ہیں تو ایک اور میں وہ ورزش کے لیے الٹے قدموں چل پڑتے ہیں۔ کہیں وہ یوگا کے مخصوص طرز سے بیٹھے ہیں۔ مودی کی اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کے حکومت میں شامل وزرا اور دیگر اہلکار ان کی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف ہیں۔ تاہم عوام میں کچھ ایسے بھی ہیں، جن کے خیال میں یہ سب کچھ زیادہ متاثر کن نہیں۔