اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے بڑ ے مطالبہ کو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے اور فوج کوپولنگ سٹیشنز کے اندر تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ملنا چاہیے، مذاکرات نہایت ضروری ہیں:بھارتی آرمی چیف
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرل پولیس بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے
الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کی سکیورٹی فوج کے سپرد ہو گی، بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل فوج کی زیر نگرانی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے سیکریٹری دفاع کو ہدایات جاری کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات
حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر تین سے چار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے جبکہ صوبائی الیکشن کمشنرز نے پولنگ سٹیشنزکے متعلق رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں