نئی دہلی: کشمیریوں کا خون رنگ لانے لگا ہے اور آخر کار بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بھی اس بات کو مان لیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ملنا چاہیے اور اس کے لیے مذاکرات نہایت ضروری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات
اکنامک ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جنرل بپن راوت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہم جتنے لوگ مارتے ہیں، ان سے زیادہ لوگ حریت کی تحریک میں شامل ہو جاتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس سلسلے کو روکنے کے لیے کچھ کرنا ضروری ہے۔ہم در اندازی پر قابو پاسکتے ہیں لیکن کشمیری نوجوانوں پر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے
جنرل بپن راوت نے کہا کہ مذاکرات بہت ضروری ہیں،کوشش کرکے دیکھنی چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ضرور ملنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات
خیال رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے رواں سال مئی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کشمیری نوجوانوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کو 'آزادی' کبھی نہیں ملے گی اور وہ بھارتی فوج سے نہیں لڑ سکتے اور کہا کہ کشمیری نوجوان بندوق سے نہیں جیت سکتے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں