لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہو گئے۔ سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا لندن پہنچیں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔
جاتی امراء سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد انہیں روانہ کیا اور گاڑی پر پھول کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات
سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور عید کے بعد وطن واپس آئیں گے جب کہ احتساب عدالت نے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔
روانگی کے موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ سے ملنے کے لیے بے تاب ہوں اور لندن سے آئندہ ہفتے واپسی ہو گی۔مریم نواز نے والدہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی اور عید کے موقع پر سب کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں