اسلام آباد: پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن کو آٹ کرکے اپنے والد کی خواہش پوری کردی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن 33 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر سرفراز کو کیچ تھما بیٹھے اور اسی کے ساتھ ہی حسن علی نے مورگن کو آٹ کرنے کی اپنے والد کی خواہش بھی پوری کرڈالی۔پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے والد نے آئی سی سی چیمئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حسن انگلینڈ کے کپتان مورگن کو آ ؤ ٹ کرے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں