شادیوں میں شرکت کا کروڑوں روپے معاوضہ لینے والے اداکار

ممبئی: بھارت کے اکثر دولت مند شہری اپنی شادی کی تقریبات کو چار چاند لگانے کے لئے بالی ووڈ اداکاروں کو مدعو کرتے ہیں جو تقریب میں شرکت کا بے پناہ معاوضہ بھی لیتے ہیں۔کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار شادیوں میں شرکت کرنے کا معاوضہ بھی کروڑوں میں طلب کرتے ہیں اور یہاں قارئین کی دلچسپی کیلئے ان اداکاروں کی فہرست پیش کی جا رہی ہے۔

09:54 PM, 14 Jun, 2017

شاہ رخ خان
شاہ رخ خان اپنے کنگ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کی تقاریب میں شرکت کے لئے تمام بالی ووڈ اسٹارز سے زیادہ یعنی 3 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

انوشکا شرما
بھارت کی نامور اداکارہ انوشکا شرما شادی میں بطور مہمان شریک ہونے کے 50 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔

دپیکا پڈوکون
بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا سکہ جمانے والی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون دوسروں کی شادی میں شرکت کرنے اور خصوصی طورپر پرفارم کرنے کا 1 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
کرینہ کپور خان
بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور خان شادی میں شرکت کرنے اور پرفارم کرنے کے کم از کم 60 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا
یہ حقیقت ہے کہ پریانکا چوپڑا اب بین الاقوامی اسٹار بن چکی ہیں اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا شادی میں خصوصی طور پر شریک ہونے کا معاوضہ ڈھائی کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

رنبیر کپور
رنبیر کپور بھی دوسرے اداکاروں کی طرح فلموں میں کام کرنے کے علاوہ مہنگی شادیوں میں شرکت کرتے ہیں اور اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کرتے ہیں، رنبیر بھی پریانکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک شادی میں شریک ہونے کے ڈھائی کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

کترینہ کیف
کترینہ کیف بھی کسی سے پیچھے نہیں اور وہ شادی میں بطور مہمان شریک ہونے کے ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

مزیدخبریں