چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستانی بولرزچھا گئے، نئی تاریخ رقم کر دی

06:18 PM, 14 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

کارڈیف: چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستانی بولرز نے انگلش بلے بازوں پر یلغارکردی۔کیا اسپنرز،کیا فاسٹ بولرز،سبھی چھاگئے۔سب پربرسنے والی ٹیم بھیگی بلی بن گئی،نہ طوفانی اسٹروکس ،نہ رنز کی برسات،انگلینڈ کے بلے بازوں کیلئے ایک ایک رن بنانا بھی چیلنج بن گیا۔پوری اننگزمیں ایک بھی چھکا نہ لگا،نہ کوئی بیٹسمین

ففٹی بناپایا۔حسن علی تین وکٹیں لے کر بازی لے گئے،جنید اوررومان نے دودوشکارکیے ،ایک وکٹ شاداب کے حصہ میں آئی ۔

انگلش بلے بازپاکستانی باﺅلرز کے سامنے دفاعی پوزیشن اختیار کئے رہے، شاہینوں نے نپے تلے انداز میں بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو 211رنز تک محدود رکھا۔

قومی ٹیم کے باﺅلرز کی کارکردگی کے سامنے انگلینڈ کے کھلاڑی خزاں رسیدہ پتوں کی مانند گرتے گئے، یکے بعد دیگر نامور بلے باز پویلین کی جانب چلتے گئے۔انگلش ٹیم نے مکمل دفاعی پوزیشن اختیار کئے رکھی اور اپنی پوری اننگز کے دوران ایک بھی چھکا نہیں لگا سکے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، جنید خان اور رومان رئیس نے 2،2، جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی میں سعید اجمل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، حسن علی نے 10 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باولر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

جبکہ نوجوان کھلاڑی حسن علی نے ایک مرتبہ پھر عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3وکٹیں اپنے نام کیں اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پوزیشن مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔فاسٹ باولر نے اس کارکردگی کے ساتھ ہی چیمپیئنز ٹرافی کے ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باولر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔


اس سے قبل چیمپیئنز ٹرافی کے کسی بھی ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اسپنر سعید اجمل کے پاس تھا جنہوں نے 2009 کی چیمپئنز ٹرافی میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن حسن علی نے ان سے ریکارڈ چھین لیااور وہ اب تک ایونٹ میں 10وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں