کابل: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوترش اپنے افغانستان کے پہلے دورہ پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا فوجی کارروائی افغان تنازعہ کا حل نہیں ہے۔ ملک اندرونی بحران، باغیوں کے حملوں اور افغان فورسز کی مدد کیلئے مزید فوجی دستے بھیجنے جیسے اقدام اٹھانے سے ملک مزید مسائل کا شکار ہو گیا ہے۔ ایک طرف بے گھر اور افغان مہاجروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے تو دوسری طرف یہاں لے لوگوں کی خاطر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کیلئے بھی محتلف مسائل پیدا کر دئیے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ افغان بحران کا حل ملک میں جاری فوجی کارروائی کے ذریعے نہیں بلکہ اس کارروائی کو بند کر کے پرامن حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ آنتونیو گوترش اپنے دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے سمیت اہم ملکی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
آنتونیو گوترش نے 12 دسمبر 2016 کو اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل کے طور پر اپنے منصب کا حلف اٹھایا تھا۔ پرتگال کے سابق وزیراعظم آنتونیو گوترش اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کے دس برس تک سربراہ رہے ہیں۔ آنتونیو گوترش نے انجینئیرنگ کی تعلیم حاصل کی اور 1976 میں پرتگال میں پہلے جمہوری انتخابات کے وقت سیاست میں داخل ہوئے اور 1995 سے 2002 تک ملک کے وزیراعظم رہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں