ممبئی: سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو بھارت اور چین کے درمیان جنگ کے موضوع پر مبنی ہے جب کہ اس میں انہوں نے نے مرکزی کردار ادا بھی کیا ہے۔
اداکار فلم کی تشہیر کے لیے بہت سرگرم ہیں اور اسی حوالے سے ایک تقریب میں سلمان خان سے پاک بھارت جنگ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا نام لینے والوں کو بندوقیں دے کر بارڈر پر بھیجنا چاہیے جس سے انہیں عقل ٹھکانے آ جائے گی اور اس سے ایک ہی دن میں مسئلہ حل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب جنگ کے خوف سے جنگ مسلط کرنے والوں کے ہاتھ پاؤں کانپنا شروع ہو جائیں گے تو وہ خود ہی مذاکرات کی میز پر مسائل حل کرنے پر آمادگی کا اظہار کریں گے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار کے اس بیان کے بعد ہندو انتہا پنسدوں کو آگ بگولہ کر دیا۔
واضح رہے کہ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں سلمان خان، سہیل خان اور چینی اداکارہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم میں شاہ رخ خان بھی مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گے اور فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔’’ٹیوب لائٹ‘‘ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کی کمائی کرکے ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں