ماسکو: سوشل میڈیا پر لائکس کی دوڑ نے ہر صارف کو مشکل میں دال رکھا ہے ۔ صارفین لائیکس کے لئے باقائدہ معاوضہ ادا کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں۔ تاہم اس مشکل کو آسان بنا نے کیلئے روسی شاپنگ سینٹرز میں وینڈنگ مشینیں رکھی گئی ہیں جس کے ذریعے صارفین انسٹاگرام لائیکس حاصل کرسکتے ہیں۔ لائکس کیلئے لئے صارفین کو 50 روسی روبل ادا کرنا ہوں گے اور ان کو 100 لائیکس فوری فراہم کر دیے جائیں گے۔
روس کے چھ مختلف شہروں ماسکو، اوفا، شیبورسکی، سینٹ پیٹرزبرگ، سراٹوف اور پیٹروزاووسک کے معروف شاپنگ سینٹرز میں انسٹاگرام لائیکس حاصل کرنے کیلئے مشینیں لگادی گئی ہیں۔ اس مشین میں 50 روسی روبل داخل کرنے سے ا?پ اپنی تصویر پر 100 لائیکس حاصل کرسکتے ہیں لیکن وہ جعلی ہوں گے۔ اسی طرح ا?پ اگر اس مشین میں 100 روسی روبل داخل کریں گے تو آپ انسٹاگرام پر 100 جعلی فالوورز شامل کرسکتے ہیں۔اس مشین کو ”انسٹاگرام لائیکس وینڈنگ مشین“ کا نام دیا گیا ہے جسے ”سنیٹیپ کمپنی“ نے تیار کیا ہے۔
انسٹا گرام لائکس کیلئے شاپنگ سینٹرز میں مشینیں نصب
05:41 PM, 14 Jun, 2017