لندن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”میچ ڈاٹ کام“ نے ”لارا“ نامی “ خودکار چیٹنگ سافٹ ویئر متعارف کرادیا ۔ یہ سافٹ ویئر لوگوں کو ہم مزاج افراد سے دوستی کرنے میں مدد دے گا۔
اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہونے کے بعد فیس ب±ک میسنجر میں ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے صارف اس چیٹ بوٹ سے رابطہ کرتا ہے۔پہلے مرحلے میں ”لارا“ آپ کو خوش آمدید کہتی ہے اور پھر آپ سے ذاتی پسند ناپسند کے علاوہ شخصیت کے مختلف پہلوو¿ں کے بارے میں سوالات کرتی ہے۔ ”لارا“ درجنوں سوالات کے بعد یہ آپ کے سامنے ایسے افراد کے نام تجویز کرتی ہے جو ممکنہ طور پر آپ کیلئے اچھے دوست ثابت ہوسکیں گے۔
میچ ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہونے سے پہلے کسی بھی صارف کو 30 سے زائد حوالوں سے تقریباً 50 سوالوں کے جوابات دینا پڑتے ہیں۔ اس طرح یہ ویب سائٹ اپنے صارفین کی تفصیلات سے بخوبی آگاہ ہوجاتی ہے۔ دوست بنانے میں مدد دینے کیلئے ”لارا“ ان ہی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد صارف کے سامنے اس کے ہم مزاج لوگوں کے نام تجویز کرتی ہے۔