لندن: لندن کے مغربی علاقے شمالی کینسنگٹن میں ایک چوبیس منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے واقعے میں چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اس واقعے میں 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور اسپتال میں موجود بعض زخمی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ لندن کی ایمبولینس سروس کے مطابق بدھ کی صبع مقامی وقت کے مطابق 6:15 پر ایمبولینس کے 20 رکنی عملے کو موقع پر بھیجا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد عمارت میں بھگڈر مچ گئی اور ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دینے لگی تھیں۔ اس وقت 40 فائر بریگیڈ ٹینڈر اور 200 فائر فائٹر ٹاور میں لگنے والی آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن دس گھنٹوں بعد بھی ابھی تک آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا .
عمارت کے منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے ٹاور کا ملبہ گرنے کے ڈر کی پیش نظر آس پاس کی تمام عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں