محمد عامر کی جگہ رومان رئیس کو کھیلانا سمجھ سے باہر ہے، جاوید میانداد

04:07 PM, 14 Jun, 2017

لاہور: لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ محمد عامر کی جگہ رومان رئیس کو کھیلانا سمجھ سے باہر ہے۔ رومان رئیس آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں اور اگر محمد عامر ان فٹ ہو گئے تھے تو سلیکٹرز کو چاہئے تھا کہ انکی جگہ کسی ایسے باؤلر کو چانس دیتے جو پہلے کھیل چکا ہوتا جس کی اچھی کارکردگی بھی ہوتی۔ جاوید میانداد نے کہا کہ آج کا میچ پریشر میچ ہے ایسے میں رومان رئیس جیسے نئے کھلاڑی کو چانس دینا سمجھ سے باہر ہے۔ پریشر میچ میں کسی نئے کھلاڑی کو کھلانا بہتر حکمت عملی نہیں ہو سکتی۔

انگلیںڈ کے خلاف آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں باؤلر محمد عامر کی جگہپر رومان رئیس جبکہ فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے آج محمد عامر میچ سے قبل پریکٹس کے دوران بالنگ کروا رہے تھے کہ اس دوران ان کی کمر میں تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے وہ آج میدان میں میچ کے لئے نہیں آ سکے۔ ڈاکٹروں کے مطابق انجکشن دینے کے بعد اگر محمد عامر کی حالت بہتر ہوئی تو وہ ٹیم میں شامل ہوں گے بصورت دیگر وہ میدان میں انہیں اتریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں