قطری حکومت نے معاشی پابندیوں کے باوجود محصورین غزہ کیلئے امداد جاری کردی

قطری حکومت نے معاشی پابندیوں کے باوجود محصورین غزہ کیلئے امداد جاری کردی


غزہ : خلیجی ممالک کی طرف سے قطرپر معاشی پابندیاں عائد کرنے کی تمام ترکوششوں اور دوحہ کا اقتصادی محاصرہ کرنے کے باوجود قطری حکومت نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محصورین غزہ کی امداد جاری رکھی ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کےلئے قائم کردہ قطری کمیٹی نے وزارت برائے ہاو¿سنگ کے تعاون سے جنگ سے متاثرہ گھروں کی مرمت کےلئے متاثرین کو مالی امداد کی پہلی قسط جاری کی ہے۔

قطری حکومت کی طرف سے ’باوقار رہائش گاہ‘ کے عنوان سے جاری مہم کے تحت 127 میں سے 28 خاندانوں میں امدادی رقم تقسیم کی۔اگلے مراحل میں دیگر متاثرہ غریب کنبوں میں بھی امداد تقسیم کی جائےگی۔

خیال رہے کہ قطر کی طرف سے یہ امداد ایک ایسے وقت میں تقسیم کی گئی ہے جب دوسری جانب بعض خلیجی ملکوں نے قطر کا معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے قریبی بعض ممالک نے الزام عائد کیا ہے کہ قطر دہشت گرد تنظیموں کی مدد کررہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔