چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نےاسٹیٹ آف دی آرٹ کاپی برانچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

03:22 PM, 14 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں نئی کاپی برانچ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر سینئر جج مسٹر جسٹس محمد یاور علی، مسٹرجسٹس محمد انوارالحق، رجسٹرار سید خورشید انور رضوی اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد اکمل خان بھی فاضل چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عام سائل کیلئے اپنے مقدمہ کے فیصلے کی کاپی لینا بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، سائل نے وہ کاپی اپنے پاس رکھنی ہوتی ہے یا اگلی عدالت میں اپیل کیلئے پیش کرنا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کاپی برانچ عدالتوں میں اندر جا کر ہے جہاں سائلین اور وکلاء کیلئے سہولیات ناکافی ہیں، اسی بات کوپیش نظر رکھتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج صاحبان کی مشاورت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ کاپی برانچ کا جدید نقشہ تیار کیا گیا ہے جہاںکافی نئے سسٹمز ہونگے، کمپیوٹرائزڈ نظام ہوگا، سائلین کو انکی کاپی کے حوالے سے میسج بھیجے جائیں گے اور سائلین کے بیٹھنے اورانتظار کیلئے مناسب جگہ دستیاب ہوگی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سائلین کی آسانی کیلئے کاپی برانچ کی عمارت عدالت عالیہ کے داخلی دروازے کے قریب بنائی جارہی ہے اور یہ عمارت بہت جلد مکمل کر لی جائے گی۔

مزیدخبریں