'وزیراعظم بند کمرے میں پھنس گئے، دیوار توڑ کر نکلنا پڑے گا'

02:46 PM, 14 Jun, 2017

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بند کمرے میں پھنس گئے ہیں انہیں اب دیوار توڑ کر نکلنا پڑے گا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بچنے کے لیے تین پلان بنائے ہیں، دستاویزات میں رد و بدل، جےآئی ٹی ارکان  کو خرید کر فیصلہ اپنے حق میں لے لیں گے یا پھر سپریم کورٹ بینچ کو متنازع کر کے فیصلہ اپنے حق میں لیں گے لیکن اب شریف خاندان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف سعودی عرب اور قطر کے ممنون حسین ہیں۔ سعودی عرب نے نواز شریف سے پوچھا اپنی پوزیشن واضح کریں کس کے ساتھ ہیں کیونکہ پناہ، پیسے اور تیل ہم سے لیتے ہو اور بات ان کی کرتے ہو۔ سعودی شاہ سلمان نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ ہو یا قطر اور ایران کیساتھ۔ اعتزاز احسن نے بتایا کہ نواز شریف نے ہنری کسنجر بننے کی ناکام کوشش کی ہے۔

واضح رہے سعودی عرب-قطر تنازع کے معاملے پر پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اس حوالے سے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے اور اپنے دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں اور تنازع کے پرامن حل پر زور دیا تھا۔

گزشتہ دنوں سعودی عرب، مصر، بحرین، یمن، متحدہ عرب امارات، لیبیا اور مالدیپ نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں