کراچی:حلقہ 114 کے ضمنی انتخاب کا معرکہ،فنکشنل لیگ نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کردی

کراچی:حلقہ 114 کے ضمنی انتخاب کا معرکہ،فنکشنل لیگ نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کردی

کراچی:  صوبائی اسمبلی کے حلقے 114 کے ضمنی انتخاب کے معرکہ کے حوالے سے مسلم لیگ فنکشنل نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ امیدوار کی حمایت پر پیر پگارا اور ان کی جماعت کے شکر گزار ہیں ۔انکا  کہنا تھا کہ کراچی کے عوام تبدیلی کے لیے تیار رہیں،سندھ حکومت کا بلدیاتی نظام فراڈ ہے۔

کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار عبدالرحیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  پی ایس 114 کے لوگوں سے اپیل کروں گا بلے پر مہر لگائیں۔جہانگیر ترین نے سندھ حکومت پر تنقید  کرتے ہوئے مزیدکہا کہ  اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء سردار عبدالرحیم نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میگا سٹی کراچی کو بجٹ سے دور رکھا جاتا ہے۔شہر کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں