اسلام آباد: عمران خان نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ان کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارس دیئے کہ ہم نے تو عزت کیساتھ میڈیا کو غلط رپورٹنگ نہ کرنے کا کہا تھا اب تو عدالت سوالات پوچھنے میں بھی جھجھک محسوس کرتی ہے۔ حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر رضا مند ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کمیشن کو کیا سوال بھیجنے ہیں یہ تعین ہم کریں گے۔ اکرم شیخ نے کہا کہ جمائما خان کی ٹرانکزیکشن اور نیازی سروسز لمیٹڈ کی اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں۔ لگتا ہے پی ٹی آئی والے ریکارڈ ڈھونڈ نہیں بلکہ بنا رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا یہ نکتہ اہم ہے کہ پی ٹی آئی کو فنڈنگ کن لوگوں نے کی۔ اس حوالے سے دستاویز نہیں دی گئیں کچھ ایسا ریکارڈ دیا گیا جن کا جواب ضروری ہے جبکہ انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔ عدالت نے حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان کے اثاثوں کے حوالے سے ایک ہفتے اور پی ٹی آئی سے فارن فنڈنگ معاملے پر دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں