فیصلہ کن معرکہ : محمد عامر کمر کی تکلیف میں مبتلا اہم میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی

01:55 PM, 14 Jun, 2017

کارڈف : آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017ء کا سیمی فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ لیکن اس میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے ایک بُری خبر یہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کے سبب وہ ممکنہ طور پر میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی باؤلر محمد عامر کو کمر میں تکلیف ہوئی جس کے باعث ان کی میچ میں شرکت کو مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔ 

محمد عامر کو کمر کی تکلیف وارم اپ میچ کے دوران ہوئی۔ محمد عامر کو انجکشن لگایا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ذرائع کے مطابق اگر محمد عامر فٹ نہ ہوئے تو ان کی جگہ رومان رئیس کو کھلایا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہوئے گذشتہ میچ میں محمد عامر کی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹنگ نے بھی ان کے مداحوں کو ان کا دیوانہ بنا دیا تھا ۔ 

لیکن آج محمد عامرکی میچ میں شمولیت مشکوک قرار دئے جانے پر ان کے مداحوں میں ایک مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے انگلیڈ کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے کے لیے 11 کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔شاداب خان کو فہیم اشرف کی جگہ الیون میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنرشاداب خان کوانگلینڈ کےخلاف کھلانےکافیصلہ کیا گیا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں