قومی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کرے گی

قومی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد :پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر (ڈومیسٹک اینڈ ڈویلپمنٹ) سابق اولمپئن نوید عالم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کرے گی۔

عالمی کوالیفائنگ راﺅنڈ 15 سے 25 جون تک لندن میں کھیلا جا ئیگاجس میں دس ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں ارجنٹائن، چین، برطانیہ، جنوبی کوریا اور ملائیشیاء گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ بھارت، ہالینڈ، کینیڈا اور سکاٹ لینڈ کو رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 جون کو ہالینڈ کے خلاف، دوسرا16 جون کو کینیڈا کے خلاف، تیسرا 18 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا اور اپنا لیگ کا آخری میچ 19 جون کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔